• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کر دی ۔ مریم نواز ، عمیر رزاق اور رانا مشتاق کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ۔