کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے موجودہ ملکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا تسلسل، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کی ضرورت ہے اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن افواج کی ملک کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملک دشمن عناصر کی جانب سے ملک کے وسیع تر مفاد کےخلاف افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی مذمت کرتی ہے۔کوئٹہ بار ایسوسی ایشن حالیہ سیاسی تبدیلی میں افواج کے کردار کو سراہتی ہے، جس سے آئین پاکستان کو تقویت ملی۔ بیان میں زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں افواج کو اپنے مفادات کیلئے سیاست میں نہ ملوث کریں اور نہ ہی اپنے مقاصد کیلئے افواج کا نام استعمال کریں۔ افواج پاکستان کا کام ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے جو وہ بھرپور جوش و جذبے سے کررہی ہیں۔