• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق 2018کے فیصلے پر عدم عملدرآمد کیخلاف نئی درخواست

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے 2018کے فیصلے پر عدم عملدرآمد کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک نئی درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست گزار دائود غضنفر کی جانب سے دائر کی گئی نئی متفرق درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے دائر کی گئی درخواست کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور نادرا کو سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے موثر اور قابل عمل نظام تشکیل دینے کا حکم جاری کیا تھا ،لیکن عدالتی حکم کے باوجود تاحال ایسا کوئی نظام تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید