تہران (نیوز ڈیسک) ایران اور چین نے دوطرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے چینی وزیردفاع کے تہران کے دورے کے موقع پر اس کا اعلان کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چین کے وزیردفاع وی فینگے نے تہران میں صدرابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ ایرانی عہدے داروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔واضح رہے کہ ایران اور چین کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں ۔