بیجنگ (نیوز ایجنسی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانے کیلئے مزید مضبوط اقدامات کرے گا، پاکستان کراچی حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اورتعاون کرسبوتاژکرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک نا کام بنادیں گے۔ پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔