• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تاریخی شکست نے جنوبی ایشیا کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا، مشاہد حسین

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مئی میں بھارت کی تاریخی شکست نے نہ صرف جنوبی ایشیا کا سیاسی منظرنامہ بدل دیا ہے بلکہ پاکستانی حب الوطنی کو بھی ایک نئی روح بخشی ہے،قوم مسلح افواج کے ساتھ متحد ہو کر مادر وطن کے دفاع کیلئے پر عزم ہے ۔کراچی آرٹس کونسل میں تحریکِ پاکستان کی منفرد تصاویر کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے کراچی جوبانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا شہر بھی ہےمیں ʼپاکستان زندہ بادʼ کانفرنسوں کے سلسلے کا افتتاح بھی کیا تاکہ یومِ آزادی پاکستان بھرپور طریقے سےمنایا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان زندہ بادʼ کانفرنسیں کراچی میں یومِ آزادی کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران منعقد ہوں گی جن میں ہمدرد یونیورسٹی، اردو یونیورسٹی اور دیگر مقامات شامل ہیں۔ ان تقریبات کا انعقاد ادارہ نظریہ پاکستان کر رہا ہے جو ایک ممتاز غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا مقصد بانیان پاکستان کے وژن اور نظریہ کو فروغ دینا ہے سینیٹر مشاہد حسین اس ادارے کے نائب صدر ہیں۔ترکی کے قونصل جنرل ڈاکٹر جمل سانگو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر اور حکیم محمد سعید کی صاحبزادی بیگم سعدیہ راشداور کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ مہمانانِ اعزاز تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین نے سر سید احمد خان، علامہ اقبال، قائداعظم محمد علی جناح، مادر ملت فاطمہ جناح اور قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی بابصیرت قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شکست نے ثابت کر دیا کہ حجم طاقت کا فیصلہ نہیں کرتا اور پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ متحد ہو کر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید