کو ئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر /کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کو کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرکے کام کی رفتار تیز کی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کی معیاری اور بروقت تکمیل سے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہی دوسری طرف لوگوں کی مشکلات میں کمی واقعہ ہوگی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور افسران کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔