• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے۔

حمزہ شہباز شریف کے حلف اُٹھانے سے پہلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سیاہ رنگ کی شیروانی میں پُرکشش نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں اُنہیں حلف برداری سے قبل اپنے ساتھیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رمشا نامی ن لیگی ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حمزہ شہباز بہت ہینڈسم لگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گلے ملے۔

تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔

اس سے پہلے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

خاص رپورٹ سے مزید