• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے وکلاء ساری رات کھڑے رہے، کوئی عدالت نہیں کھلتی،پرویز الٰہی

لاہور( این این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آئینی بحران کی ذمہ دار ن لیگ ہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ان کا الیکشن آئین مانے گا نہ ہی تاریخ، کچھ دنوں کی بات ہے خبر کچھ اورہو گی، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور انکے ساتھ شریف برادران والا رویہ نہیں رکھا، آج صوبے کی عوام کے سامنے اس ساری صورتحال پر سوالیہ نشان ہے کہ ایک طرف ساری رات ہمارے وکلا عدالت کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور کوئی عدالت نہیں کھلتی دوسری طرف سب کچھ آپکے سامنے ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اس وقت صوبے میں آئینی بحران کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے، اگر ن لیگ والے اٹھائیس دن انتظار کر لیتے تو آئینی بحران پیدا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا امیدوار تو میں خود تھا، حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جس سے میں بے ہوش ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید