لاہور ( آن لائن ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کی احتجاج کی کال گیم چینجر ثابت ہو گی جس سے سارا ملکی سیاسی ماحول تبدیل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب غیر آئینی حکومت کو چیلنج کر کے کوئی غیر آئینی کام نہیں کر رہے، عوام اور ہماری مکمل سپورٹ انہیں حاصل ہے‘ن لیگ عوام کے دبائو کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ن لیگ کے خلاف روز بروز عوام کا غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔پرویزالٰہی نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس10جون کو ختم ہو رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آرڈیننس ختم ہونے سے پہلے پہلے تمام رکاوٹوں کو دور کر لیا جائے ۔