لاہور (وقائع نگار خصوصی ) سپریم کورٹ نے اشتہاری ملزم سے رابطے کے الزام میں برطرف پولیس کانسٹیبل کی بحالی کیلئے درخواست مسترد کردی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کانسٹیبل قیصر عباس کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیا۔درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ اسے بلاجواز ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔