• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوکرنیاز بیگ سے سندر تک ملتان روڈ پرتجاوزات کی بھرمار

چوہنگ (نامہ نگار ) ملتان روڈ کشادہ ہونے کے باوجود ٹریفک جام اور حادثات میں نمایاں کمی ہونے کا مسئلہ حل نہ ہو سکا ۔ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر سندر تک ملتان روڈ پر جگہ جگہ تجاوزات قائم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں شہریوں نے بتایا چوہنگ موہلنوال اور لوہاراں والا کھوہ میں چنگ چی رکشہ ریڑھی بانوں اور پھل فروشوں نے آدھی سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ملتان روڈ پر حادثات رونما ہوتے ہیں ۔اردگرد کے رہائشیوں نے تجاوزات ختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔
لاہور سے مزید