بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی برادری سے ساتھ مل کر کورونا جیسے وبائی مرض سے نبرد آزما ہونے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے جنوبی چین میں بواؤ ایشین اکنامک فورم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں مل کر لوگوں کی زندگیاں اور صحت کو محفوظ کرنا ہوگا۔ اپنی تقریر میں شی نے براہ راست چین کی صورت حال کا ذکر نہیں کیا، جسے اس وقت وبا کے آغاز کے بعد سے بدترین کورونا وائرس کی لہر کا سامنا ہے۔ ملک کے اقتصادی اور مالیاتی مرکز شنگھائی اور دیگر بڑے شہروں میں اس وقت کرفیو نافذ ہے۔