• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قیمت 76 اور سیلز ٹیکس وصولی 86 روپے ریٹ پر

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان شوگر انڈسٹری سے ایف بی آر 86روپے کلو کے ریٹ پر 17فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے لگا ہے جبکہ چینی کے ایکس ملز ریٹ 76سے 77روپے فی کلو تک نیچے آ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ وہ چینی پانچ پانچ لاکھ ٹن دو قسطوں میں برآمد کرنے کی اجازت دیں تاکہ ملک کے 104چینی بنانے والے کارخانے کاشت کاروں کو اُنکے گنے کی ادائیگی کر سکیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورے ملک کی ایک سو چار شوگر ملیں دیوالیہ ہو جائینگی اور اگلے سال شوگر کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہونگی۔