• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ کی معطلی سے وسیع پیمانے پر خلل

کوئٹہ (ایجنسیاں)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میںموبائل انٹرنیٹ کی معطلی سے وسیع پیمانے پر خلل‘رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سکیورٹی خدشات کی بنا پر کی گئی اس بندش نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ضروری آن لائن خدمات تک رسائی میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہاہے ‘موبائل ڈیٹا کی عدم موجودگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، وائس کمیونی کیشن ایپس اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کو ناقابل رسائی بنا دیا ہے‘اس رکاوٹ نے ان لوگوں کے لئے سنگین رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں جو آن لائن کاروباروں اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر انحصار کرتے ہیں جس سے معمول کی سرگرمیاں مزید پیچیدہ ہو گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید