لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ کہکشاں حیدر کو تنظیمی نظم وضبط کی مسلسل خلاف ورزی اور پارٹی کی پالیسی کے خلاف سرگرمیوں پرکئی سال قبل ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے خارج کیا جاچکا ہے،ان کے کسی قول و فعل سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔