اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف خلاف کارروائی کریں گے،دہشتگردوں کے کسی گروپ سے مذاکرات نہیں ہوں گے،افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے،۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔