• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، تمام آئینی درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بنچز کو منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ اور آئینی بینچز کے نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ نئے روسٹر گورنر سندھ کی جانب سے 15 نومبر کو جاری کیا گیا ہے جو آرڈیننس کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ 14 نومبر کو سندھ کی جوڈیشل برانچ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو اس حوالے سے مراسلہ بھیجا تھا اور رہنمائی طلب کی تھی۔ آئینی تقاضوں کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد تمام آئینی درخواستیں سماعت کے لئے آئینی بینچز کو منتقل کردی گئیں۔ گورنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ آئینی بینچز آف سندھ ہائی کورٹ آرڈیننس 2025 سندھ ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔ آرڈیننس کے مطابق سندھ بھر میں آرٹیکل 199 کے تمام کیسز صرف آئینی بینچز سنیں گے۔ آرٹیکل 199 کے زیر التواء تمام کیسز بھی آئینی بینچز کو منتقل ہوں گے۔ آئینی بینچز کے ججز کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج بینچز کے ہیڈ مقرر ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید