• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کے بارے میں مثبت تاثر 20 سے گھٹ کر 8 فیصد رہ گیا، سروے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کاروبار کے بارے میں مثبت تاثر 20فیصد سے گھٹ کر 8فیصد رہ گیا، گیلپ پاکستان ،46فیصد تاجروں نے موجودو حکومت کی معاشی پالیسیوں کو پی ٹی آئی پر ترجیح دی ،مجموعی رجحان مثبت،موجودہ کاروباری صورتحال کے بارے میں مثبت تاثر گزشتہ سروے کے 20فیصد سے کم ہوکر 8فیصد ہوگیا ہے،معمولی کمی کے باوجود بزنس کنفیڈنس مثبت، اصلاحات سے اعتماد مزید بڑھ سکتا ہے،بلال گیلانی کا تجزیہ ،تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس (BCI)کی سولہویں ویوکی رپورٹ جاری کردی ہے ۔سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ 2025کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اعتماد میںمعمولی کمی آئی ہے تاہم مجموعی طورپر کاروباری اعتماد اب بھی 2024کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مثبت ہے۔ موجودہ کاروباری صورتحال کے بارے میںمثبت تاثر گزشتہ سروے کے 20فیصد سے کم ہوکر 8فیصد ہوگیا ہے۔ جواس بات کی عکاسی ہے کہ گزشتہ سروے کے مقابلے میں کاروباری اداروں کی ایک نسبتاً کم تعداد موجودہ حالات کو بہتر سمجھتی ہے۔ اسی طرح مستقبل کی توقعات کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں کمی آئی ہے اور گزشتہ سروے کے 22فیصد مثبت کے مقابلے میںکاروباری اداروں کی رائے 12فیصد مثبت ہوگئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید