راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی کے جج خاور رشید نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں عدم حاضری پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، فواد چوہدری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف جہلم کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی سمیت دیگر معاملات میں مدد فراہم کرنے کے عوض رشوت لینے کے الزام پر محکمہ انٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے زیرسماعت اس کیس میں ملزم ضمانت پر ہے تاہم گزشتہ روز ان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔