• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک جوکہ آج کل اپنی ٹوئٹر ڈیل کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ماضی میں ایک بار پڑوسی ملک بھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر بھارت کے مشہور ’آگرہ فورٹ‘ کی خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے بھارت میں موجود تاریخی قلعے آگرہ کی خوبصورتی کے حوالے سے کیے گئے ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ’یہ حیران کن ہے، میں نے 2007 میں یہاں کا دورہ کیا تھا اور تاج محل بھی دیکھا تھا۔

انہوں نے تاج محل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’تاج محل واقعی دنیا کا ایک عجوبہ ہے۔‘

پے ٹائم کے بانی وجے شیکھر شرما نے ایلون مسک کے اس تبصرے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ’مسٹر مسک ٹیسلا کو ہندوستان میں متعارف کرنے کے لیے کب جائیں گے۔‘

خاص رپورٹ سے مزید