اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں پانی کی قلت کا مسئلہ اٹھادیا۔ کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی قلت سے عوام بالخصوص کاشتکار مسائل کا سامنا کررہے ہیں، پانی کی قلت کی بڑی وجہ ارسا کا صوبوں کو پانی کے جائز حصے میں خلل ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی بدانتظامی سے خاص طور پر زیریں علاقوں میں فصلوں کو نقصان ہوا، سندھ حکومت کی گیس پاور جنریشن پلانٹس لگانے کی تجویز کو ماضی کی حکومتوں نے رد کیا۔