ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق اور سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر کے درمیان پولیس لائنز ملتان میں آفس کے قیام کے معاملے پر سرد جنگ چھڑ گئی۔ڈاکٹر احسان صادق کی جانب سے دفتر شفٹ کرنے کے لئے پولیس لائنز ملتان میں بھیجا جانے والا سامان ایڈیشنل آئی جی آفس واپس بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر احسان صادق کی ہدایت پر ساوتھ پنجاب آفس کا سٹاف پولیس لائنز ملتان کے گراسی پلاٹ میں قناعتیں لگا کر بیٹھ گیا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ڈسپلن آف پولیس ساوتھ پنجاب کا آج پولیس لائنز ملتان میں ڈولفن فورس کی عمارت میں شفٹ ہوجانے کا امکان ،افسران کے مابین کچھاو کی فضا پیدا ہوگئی۔