اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے وزیر خارجہ وینگ یی سے ورچوئل ملاقات کی جس میں خطے کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مظبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی خود مختاری پر ساتھ دینے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔دونوں اطراف سے نئے روابط پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ نے سی پیک سمیت دیگر میدانوں میں چین سے باہمی تعلقات کو سراہا۔