• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب علی

ڈھلتی عمر کے زیادہ تر اثرات چہرے پر نمودار ہوتے ہیں ۔صاف ستھری اور تر وتازہ جلد ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے جسے پورا کرنے کے لیے وہ مہنگی سے مہنگی کریمز بھی استعمال کر تی ہیں۔ لیکن ہمارے پاس چند ایسی قدرتی چیزیں بھی موجود ہیں جن کا بروقت استعمال آپ کو ان مہنگی کریموں سے نجات دلا سکتا ہے۔ اور آپ کی اسکن کو نرم ونازک اور ترو تازہ رکھے گا ۔ اس ہفتے ہم آپ کے چہرے پر موجود جھریوں اور ڈھلکی ہوئی جلد کو خوب صورت بنانے کے لیے دو نائٹ کریمز کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کے روزانہ استعمال سے آپ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی ہی لگیں گی اور چہرہ ایسا کھل اُٹھے گا کہ لوگ ادا دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

بادام کا تیل ایک کھانے کا چمچہ، ناریل یا زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ گلیسرین ایک کھانے کا چمچہ ،عرقِ گلاب دو کھانے کے چمچے ناریل یا زیتون کے تیل کو بادام کے تیل کے ساتھ ملا کر ہلکی آنچ پر اتنا گرم کریں کہ دونوں مکس ہوجائیں۔ اس کے بعد عرقِ گلاب اور گلیسرین ملا لیں۔ یہ نائٹ کریم خشک جِلد والوں کے لئے بہترین ہے ،کیوں کہ سب سے زیادہ جھریاں خشک جِلد پر ہی نمودار ہوتی ہیں۔

گرین ٹی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، بادام کا تیل ایک کھانے کا چمچہ، ایلوویرا جیل ایک کھانے کا چمچہ،پیٹرولیم جیلی ایک کھانے کا چمچہ ،عر ق گلاب دو کھانے کے چمچے ان تمام اجزاکو اچھی طر ح مکس کرلیں۔ اور روزانہ سونے سے پہلے لگائیں۔ یہ نائٹ کریم نارمل جلد کی حامل خواتین کے لیے نہایت مفید ہے۔ لیکن چکنی اور خشک جلد والی خواتین بھی یہ کریم استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ نائٹ کریم چہرے سے دھول مٹی اور ماحولیاتی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے بہترین ہے۔ یہ دونوں کریمز بنانے کے بعد ائیر ٹائٹ جار میں بند کرکے فریج میں رکھ لیں اور زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ختم کرلیں اور پھر تازہ بنا کر استعمال کریں۔