اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) دفتر خارجہ کے ترجمان نے وزیر خارجہ کے دورہ امریکا کی تصدیقکردی اور بتایا کہ بلاول بھٹو 17 مئی کو امریکا دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 مئِی کو امریکا کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، 18 مئی کو سیکریٹری این ٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرخارجہ کی امریکی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پندرہ مئی کو نئِی دہلی میں بھارت کی میزبانی میں شنگھائِی تعاون تنظیم کی انسداد دہشتگردی پر ماہرین کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں دفترخارجہ اعلیٰ حکام اور ماہرین پر مشتمل وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں شنگھائِی تعاون تنظیم کے انسداد دہشتگردی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کرے گا، پاکستان بھارت سے بلامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔ترجمان نے نئی افغان حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان استعمال نہ ہونے دے، ٹی ٹی پی سمیت تمام دہشتگرد گرہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائِی عمل میں لائی جائے، پاکستان نے ماضی کی حکومتوں پر بھی بار بار دہشتگردی روکنے بارے زوردیتا رہا ہے۔