ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل عارضی طور پر روکی کئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیر التواء تفصیلات اس حساب کتاب کی حمایت کرتی ہے کہ اسپام/جعلی اکاؤنٹس واقعی 5 فیصد سے کم صارفین کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لیے 44 بلین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا۔
انہوں نے اس ڈیل کے لیے 21 بلین ڈالر کی نقد رقم کا وعدہ کیا تھا۔
سیکیورٹیز کے مطابق ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر ڈیل کےحصول کے لیے کچھ سرمایہ کاروں سے7.1 بلین ڈالرز اکٹھے کیے جن میں اوریکل کے بانی لیری ایلیسن اور سعودی شہزادہ الولید بن طلال شامل ہیں۔
ایلون مسک نے 18 سرمایہ کاروں کی فہرست پیش کی تھی جنہوں نے ان کے ساتھ نقد سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔