• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کیلئے قومی اسمبلی میں سیٹیں مختص کی جائیں، حاجی پرویز اقبال

برسلز (حافظ انیب راشد ) پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کی جگہ قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے اور ان کیلئے قومی اسمبلی میں سیٹیں مختص کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اوورسیز پاکستانیوں نے ان ہی قومی اسمبلی کے ممبران کو ووٹ ڈالنا ہے جو پہلے ہی اپنا حلقہ احباب رکھتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ نہ وہ ہمارے نمائندے ہیں، نہ ہی وہ ہمارے مسائل جانتے ہیں اور نہ ہی ان کو ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اوورسیز میں سے ہی نمائندگی دی جائے۔ حاجی پرویز اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستان پیسے بھیجنا بند کردیں گے، یہ لوگ پیسہ اپنے خاندان والوں کی کفالت کیلئے بھیجتے ہیں، ریاست پاکستان پر کوئی احسان نہیں کرتے ۔ حاجی پرویز اقبال نے مزید کہاکہ عمران خان کی حکومت میں بہت سے اوورسیز کو حکومتی عہدیدار بنایا گیا ، انہوں نے اوورسیز کیلئے کیا کام کیا؟۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ کہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی ورکنگ کلاس کے لوگوں کو دی جائے۔ ایسے لوگوں کو نہیں جو اوورسیز کے نام پر فائدہ اٹھائیں اور پھر واپس چلے جائیں۔
یورپ سے سے مزید