• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ، قطر کیلئے اقتصادی ترقی کے دروازے کھل گئے

دوحا (جنگ نیوز)یوکرین جنگ کے بعد قطر کیلئے اقتصادی ترقی کے دروازے کھل گئے، تفصیلات کے مطابق 30لاکھ سے کم نفوس پر مشتمل آبادی والا خلیجی ملک قطر، روس کی توانائی کی درآمدات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے یورپ کے لیے ایک اہم ملک بن گیا ہے۔آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ قطر دنیا میں مائع قدرتی گیس (LNG)کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے اور اپنی گیس کی ضروریات کا تقریباً 40 فیصد اب تک روس سے گیس درآمد کرنے والے یورپی یونین کے ممالک کے لیے ایک ممکنہ تجارتی اتحادی بن گیا ہے۔یورپ اور روس کے درمیان توانائی پر انحصار اس وقت تک کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا جب تک کہ کریملن نے فروری میں یوکرین میں فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا، جس سے تجارتی تعلقات تیزی سے غیر مستحکم ہوگئے ہیں۔یورپ نے پہلے ہی دوسرے ممالک سے گیس کی درآمدات بڑھانے کے لیے طویل المدتی معاہدوں پر دستخط کرنا شروع کر دیے ہیں لیکن روسی گیس کی درآمدات کے ممکنہ نقصان کو پورا کرنے کے لیے یہ حل کافی نہیں ہے۔

یورپ سے سے مزید