• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی وزیراعظم کے فون ٹیپ کرنے پر خفیہ ایجنسی سربراہ برطرف

میڈرڈ (اے ایف پی /جنگ نیوز )اسپین کی حکومت نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز اور کیٹیلان کے علیحدگی پسند رہنما کے فونز ٹیپ کرنے کے اسکینڈل کے بعد ملک کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔ پاز استیبان، جو کہ اسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں، نے گزشتہ ہفتے فون ہیکنگ اسکینڈل کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔انہوں نے تصدیق کی تھی کہ سی این آئی نے کیٹیلان کے علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا عدالت کی اجازت سے کیا گیا۔مقامی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاسوسی کے حوالے سے حکومت کو آگاہ نہیں کیا گیا۔مذکورہ اسکینڈل اپریل میں سامنے آیا تھا جب کینیڈا کی سائبر سکیورٹی کی نگرانی کے ادارے سیٹیزن لیب نے کہا تھا کہ 2017کی آزادی کی ناکام کوشش کے بعد کیٹیلان کی علیحدگی پسندی کی تحریک سے وابستہ 60 افراد کے فونز اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کی ذریعے ٹیپ کیے گئے۔
یورپ سے سے مزید