• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے چھ ماہ میں 39 لاکھ روپے سے زائد اخراجات

کراچی (جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی۔ ویب سائٹ پر جاری دستاویزات کے مطابق رمیز راجا نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، انہوں نے صرف وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ موبائل، سیکیورٹی اور میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار 985 روپے اور غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید