• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، 2 کی شناخت نہیں ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ سےایک شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 47 سالہ صباحت علی ولد شفاعت علی کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ اسکی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ۔ سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے شہباز گوٹھ میں جھاڑیوں کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملےنے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق فوری طور ہرشناخت نہیںہو سکی ہے ، عمر 35 سال کے قریب ہے ، پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی۔ نیو کراچی صنعتی ایریا بشیر چوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، اطلاع ملنےپر پولیس اور ریسکیوعملے نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متوفی کی چلتے چلتے طبعیت خرب ہوئی اور وہ نیچے گرا اور جاں بحق ہوگیا ، فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہےمتوفی کی عمر 55سال کے قریب ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید