• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ و پانی کا بحران، جماعت اسلامی کے تحت 100 مقامات پر مظاہرے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر بھر میں غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے شدید بحران کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے خلاف جمعہ کو شہر بھر میں 100سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں شرکاء نے حکومت کی نا اہلی اور بے حسی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے لسبیلہ چوک پر پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری شدید گرمی میں راتیں جاگ کر گزار نے پر مجبور ہیں، اگر 24 گھنٹوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو کے الیکٹرک ہیڈ آفس پر دھرنا دیں گے۔ حکمران ساری مراعات کے الیکٹرک کو فراہم کررہے ہیں لیکن 17سال گزرنے کے باجود کے الیکٹرک نے اپنے معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک ہمیشہ کہتی ہے کہ ہم نئے پاور پلانٹس چلانے والے ہیں لیکن نہیں چلائے جاتے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید