• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلہ دیش میں کشیدگی: نئی دہلی اور اگر تلہ میں ویزا سروسز معطل

اسلام آباد (صالح ظافر) بنگلہ دیش کی ہائی کمیشن برائے بھارت، نئی دہلی اور اسسٹنٹ ہائی کمیشن، اگرتلہ میں قونصلر خدمات اور ویزا کارروائیاں معطل کر دی گئی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سیکورٹی خدشات کو قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ یہ خدمات اگلے حکم تک بند رہیں گی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے پیر کی شام ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس معطلی کی تصدیق کی۔ دہلی میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں ویزا سروسز کی بندش کے حوالے سے ایک باقاعدہ نوٹس بھی آویزاں کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سلگوری اور کولکتہ میں دیپو چندر داس کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید