کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 27دسمبرکو صوبے بھر میں عام تعطیل کر اعلان کر دیا، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر سندھ بھر میں ہفتہ 27دسمبر کو عام تعطیل ہو گی ،سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔