• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کےمطابق گلبائی مسرور بیس کے قریب ٹریفک حا ثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے ،لاش اور زخمیوں کو سو ل سپتال منتقل کیا گیا ،جہاں جاں بحق ہونےوالے نوجوان کی شناخت 17سالہ عبدالرحمن ولد روشن جبکہ زخمیوں کی 18 سالہ فیضان اور 17سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن میں تیز رفتار کارنے ایک معصوم بچی کو روند ڈالا ،حادثے کے ذمہ دار ظالم کارڈرائیور نے بچی کو اٹھانا بھی گوارہ نہیں سمجھا اور کار سمیت فرار ہو گیا ،بچی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق متوفیہ بچی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ گارڈن تھانے کی حدودو عثمان آباد بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ احمد رضا ولد صادق بحق ہوگیا ۔ ماری پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ عبدالکبیر جاں بحق جبکہ 18 سالہ بلال ولد مقبول زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید