• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ نے عمران کیلئے اپنی ساکھ داؤ پر لگائی، وزیر دفاع

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلی اب تھیلے سے باہر آگئی ہے.

 اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کو سپورٹ کرنے کیلئے اپنی ساکھ داؤ پر لگائی، آج صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان لگی لپٹی رکھے بغیر کھل کر سامنے آگئے،پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ عمران خان پیچھے ہٹنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے.

 سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ ادارے نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں مگر عمران خان مجبور کررہے ہیں کہ وہ ان کے حق میں غیرجانبداری ختم کرلیں،حکومت اور اداروں نے اپنی صفیں درست کرلیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ عمران خان نے لڑائی بہت بڑھا دی ہے، تاریخ میں کبھی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال نہیں کی گئی جیسی عمران خان استعمال کررہے ہیں۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اب کھل کر پاک فوج پر الزام عائد کررہی ہے، آج صحافیوں سے ملاقات میں عمران خان لگی لپٹی رکھے بغیر کھل کر سامنے آگئے ہیں، باقاعدہ پاک فوج کی قیادت کو چارج شیٹ کردیا ہے.

 پاک فوج کی قیادت کا نام بھی لیا ہے، ملاقات میں پاک فوج کی قیادت کا نام لے کر تنقید کرتے رہے اور یہ بھی بتادیا کہ نیوٹرلز پر تنقید سے میری مراد پاک فوج ہی ہوتی ہے.

 عمران خان کے چار سالہ دور میں فوج پر الزام لگتا رہا کہ وہ حکومت کی بیساکھی بنی ہوئی ہے مگر آج عمران خان نے فوج پر اپنی حکومت کو کمزور کرنے کا الزام لگادیا ہے، وہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھی کررہے ہیں، ساتھ میں مستقبل کیلئے دھمکی بھی دے رہے ہیں.

 عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ وہ فوج کو استعمال کرکے نیب کے ذریعہ اپوزیشن کا خاتمہ چاہتے تھے، فوج کے ذریعہ نیب اور عدالتوں پر دباؤ ڈال کر اپوزیشن کو سزائیں دلوانا چاہتے تھے، آج وہ دو وجوہات بتارہے ہیں مگر ماضی میں وہ یہ کہتے رہے ہیں کہ فوج کے نواز شریف سے اختلافا ت ہوتے تھے اور اس کی وجہ کرپشن ہوتی تھی، میرے اختلافات نہیں ہوتے، اب اپنی حکومت کی کمزوری اور اس کے گرنے کی ذمہ داری فوج پر ڈال رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید