• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی آٹو موبیل ایسوسی ایشن کے مطابق امریکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی ریکارڈ بلند سطح پر آچکی ہیں۔ پٹرول کے ایک گیلن (3.785؍ لٹر) کی قیمت بڑھ کر 4.432؍ ڈالر ہوگئی۔ ملک کے 60؍ ہزار پٹرول اسٹیشنوں پر قیمتوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے والی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عمومی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ قیمت صرف کیلیفورنیا ریاست میں ہوتی ہیں اور اب یہاں گاڑی سواروں کو ایک گیلن کی قیمت 5.872؍ ڈالر فی گیلن ادا کرنا ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ امریکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ہفتے کے دوران مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کو قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وائٹ ہائوس کی جانب سے قیمتوں کو ضابطے میں لانے کی کوششیں بظاہر ناکام ہو چکی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید