• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 0.49 فیصد بڑھ گئی، 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 12مئی کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 15.85فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح0.49 فیصد بڑھ گئی ہے ،28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مہنگائی کی شرح بڑھ کر15.85فیصد ہو گئی،آٹا،چاول،گھی،برائلر مرغی، چھوٹا ، بڑا گوشت اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ،6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 28اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آٹا، آلو، دال چنا، دال مونگ، گڑ، لہسن، پیاز، دال مسور، خشک دودھ، چاول باسمتی، چاول اری 9/6 دال ماش، صابن، انڈے فارمی، برائلر مرغی، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، واشنگ سوپ، سرسوں کا تیل، کپ چائے، شرٹنگ، ماچس، سگریٹ، انرجی سیور، بیف پلیٹ، اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹماٹر، کیلا، الیکٹرک چارجز، جلانے والی لکڑی، چینی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید