• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، کورم پورا نہ ہونے پر حکومت کو پھر سبکی کا سامنا

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں حکومت کو کورم کے معاملے پر ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا‘وقفہ سوالات میں وزراء کی عدم شرکت پرا سپیکر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے وزراء کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی‘ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نےوزراء کی عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر اسی طرح وزرا غائب ہونا تھے اور ایوان خالی رکھنا تھا تو تبدیلی کاکیا فائدہ ہے ۔اب وفاقی کابینہ پر بھی فاتحہ پڑھ لیں‘اگر اسی طرح ایوان چلانا تھا تو پچھلا شورشرابے والا ایوان ہی ٹھیک تھا‘اس وقت بھی کورم کا مسئلہ تھا آج بھی کورم کا مسئلہ ہے ۔ اجلاس کے دور ان جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے کورم کی نشاندہی کردی اور کہاکہ اس طرح انجمن ستائش باہمی نہیں چلنے دیں گے ۔بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید