• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، شہر کے کسی بھی حصے میں 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کے دعوؤں کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے شہر کے کسی بھی حصے میں 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کے دعووں کی تردید کی ہے کے الیکٹرک نے اپنے ایک اعلامیے میں ادارے نے کہا کہ سخت موسم کے دوران صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں کے ای کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر عامر ضیا، جو کہ یوٹیلیٹی کے ہیٹ ویو ایمرجنسی سیل کی صدارت بھی کر رہے ہیں شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور آن فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہصارفین کے سوالات کو فوری طور پر حل کیا جائے،امر ضیا نے کہا کہ جب کہ پارہ بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید