• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، بلوچ طالبعلموں کی شکایات کمیشن کے سامنے رکھنے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طالب علموں کو لاپتہ اور ہراساں کرنے کی شکایات گیارہ رکنی کمیشن کے سامنے رکھنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز کو سنے اور شکایات کا ازالہ کرے، عدالتی حکم پر بلوچ طلبا کی لسانی پروفائلنگ، گمشدگی اور ہراسگی کی تحقیقات کیلئے گیارہ رکنی کمیشن کا قیام میں لایا گیا تھا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو لاپتہ فیروز بلوچ سے متعلق الگ انکوائری کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری داخلہ فیروز بلوچ کیس میں مطمئن نہ کر سکے تو آئندہ سماعت 10جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قائداعظم یونیورسٹی اور دیگر بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے اور لاپتہ ہونے کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔

اہم خبریں سے مزید