• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورئیر سروس کےذریعےڈیڑ ھ کلو چرس سمگل کرنےکی کوشش ناکام

پشاور(نامہ نگار) انٹی نارکاٹکس فورس پشاور نے جوتوں میں چھپا کر کوریئر سروس کے ذریعے ڈیڑھ کلو کے قریب اعلیٰ کوالٹی چرس برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،انٹی نارکاٹکس فورس کے مطابق انٹی نارکاٹکس فورس پشاو ر کے حکام نے اطلاع پر اےا ین ایف کے متلقہ عملے نے پشاور میں مذکورہ غیرملکی کورئیر کے آفس پر چھاپہ مارا جہاں عملے جب برطانیہ کے شہر برمنگھم کے لئے بک جوتوں کا پارسل تحویل میں لےکر کھولا تو چھپائی گئی ایک کلو چالیس گرام چرس برآمد ہوئی جسےکوریئر سروس کےذریعے برطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اے این ایف کے مطابق پارسل بنوں کے رہائشی زاہد نے بک کروایا تھا جبکہ اس پارسل کو طارق نے انگلینڈ میں وصول کرنا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پشاور سے مزید