• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری کے مقامی انتخابات میں پاکستان نژاد کونسلروں کی تعداد بڑھ گئی

بری (خورشیدحمید) مقامی کونسل انتخابات میں پاکستان نژادکونسلرز کی تعداد میں اضافہ، مقامی حکمران جماعت لیبر پارٹی کی اقتدار پر گرفت مضبوط ہوگئی اور 51رکنی ایوان میں لیبر کے کونسلرز کی تعداد29ہو گئی ہے۔ کنزرویٹو کے دو کونسلرز کو ریڈ کلف فرسٹ گروپ کے ہاتھوں شکست۔ نشستوں کی تعداد 12رہ گئی ہے۔ کونسل میں لبرل ڈیمو کریٹ کی نمائندگی محدود ہوکر ایک کونسلر تک آگئی ہے۔ بری کونسل کی مختلف نشستوں پر 15سےزائد پاکستانی امیدواروں نے مختلف جماعتوں کے پلیٹ فارم سےالیکشن میں حصہ لیا۔ پاکستانی اکثریتی وارڈ ایسٹ وارڈ سے لیبر کے ٹکٹ پر پہلی بارکامیاب ہونے والی عائشہ عارف 1285ووٹ حاصل کرکے کونسلر منتخب ہوئی۔ عائشہ عارف لیبر کونسلر شاہینہ ہارون کی صاحبزادی ہیں۔ اسی وارڈ سے لیبر کی عمرانیہ فاروق نے 1157ووٹ لیکر اپنی نشست کا دفاع کیا۔ ریڈ ویلز کی نشست پر لیبر کے کونسلر تیمور طارق 1646جبکہ شاہینہ ہارون 1498ووٹوں کے ساتھ اپنی نشستوں کا دفاع کرنے میں کامیاب۔ کنزرویٹو کے راجہ نویداعجاز نے 1344 ووٹ لئے اور چند سوووٹوں سے ہارے ان کا یہ پہلا الیکشن تھا، عامریاسین 1365ووٹوں اورشفقت محمود نے 1249ووٹ لیکر زبردست مقابلہ کیا۔
یورپ سے سے مزید