• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزیرہ کی مقتول صحافی کے جلوس جنازہ پراسرائیلی جارحیت کی مذمت

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین یونین نے الجزیرہ کی مقتول صحافی کے جنازے کے جلوس پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپین یونین کی جانب سے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپین یونین مقبوضہ مشرقی یروشلم میں امریکی فلسطینی صحافی شیریں ابو اکلیح کے جنازے کے جلوس کے دوران سامنے آنے والے مناظر سے حیرت میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپین یونین ماتمی جلوس کے شرکا کے خلاف طاقت کے غیر مناسب استعمال اور اسرائیلی پولیس کی طرف سے ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی جنازے کو پرامن الوداع کی اجازت دینا اور سوگواروں کو بغیر کسی ایذا اور تذلیل کے سکون سے غمگین ہونے دینا کم سے کم انسانی احترام ہے۔ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس موقع پر یونین کی جانب سے مطالبہ کیا کہ یورپین یونین اسرائیل سے ایک مکمل اور آزادانہ تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتی ہے کہ شیریں ابو اکلیح کی موت کی تحقیقات کرکے ان کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
یورپ سے سے مزید