• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز نے ہمیشہ پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، سعید مغل

برمنگھم (پ ر) اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں قربانیاں دی ہیں، جس کا اعتراف پاکستان کی ہر حکومت نے کیا ہے، یہ بات محمد سعید مغل ایم بی ای نے کی۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے والی تھی مگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات بھیج کرپاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ سعید مغل نے کہا اس سب کے باوجود پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کےرہنمائوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو کبھی ان کا حق نہیں دیا بلکہ ہمیشہ ان کے حقوق پر ڈاکہ مارا جس سے اوورسیز پاکستانی ان رہنمائوں سے نفرت کرتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں معمولی کام بھی رشوت کے بغیر نہیں ہورہے، یہ طریقہ کار ختم ہونا چاہیے۔ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد طریقہ موروثی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے، صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں۔
یورپ سے سے مزید