• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا گولڈن جوبلی جشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی گولڈن جوبلی جشن کے حوالے سےافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو تھے جبکہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع ، سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد مرید راہموں اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے المنائی اور ایم ڈی او جی ڈی سی ایل خالد سراج سبحانی نے بطوراعزازی مہمان شرکت کی۔ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانان گرامی ،المنائی ، طلبہ و طالبات ، فیکلٹی ارکان کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کے شاندار ماضی اور اس سے فارغ التحصیل طلباء کے دنیا بھر میں اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے بتایا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں استحکام کے بعد ہمیں وسعت کی ضرورت ہے ، 1800 طلبہ و طالبات سے2500طلبہ و طالبات کا سفر طے کرلیا ہے لیکن جگہ وہی ہے وسائل بھی وہی ہیں ، مالی امور میں مسائل کو سامنا ہے تاہم ابھی تک ایک پیسے کو اوور ڈارفٹ یونیورسٹی نے نہیں لیا اور اپنے وسائل سے تمام امورچلا رہے ہیں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ داؤد یونیورسٹی کی گولڈن جوبلی منانے پر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید