ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین ونگ تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کے 20 مئی کو ملتان میں ہونے والے جلسہ عام کا میاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ، خواتین عہدے دار و کارکنوں کی ٹیمیں گھر گھر جاکر جلسہ میں شرکت کی دعوت دے رہی ہیں شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدرقربان فاطمہ نے چک 13 ایم آر پی پی 219 اور این اے 157 میں کارنر میٹنگ کی ،جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، میٹنگ میں خواتین کو 20 مئی کو ہونے والے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ، اس موقع پر دیگر رہنما تسنیم کوکب،شمیم بی بی اور علاقہ کی خواتین بھی موجود تھیں ۔