• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی بحران ، پنجاب حکومت کا ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال تک موخر کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مالی بحران کے باعث موجودہ پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی منصوبوں کو اگلے مالی سال تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد راولپنڈی کے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ اور راول ایکسپریس وے اینڈ فلڈ چینل پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کئے جانے کا امکان ہے۔باخبر زرائع کے مطابق نئی پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے جاری ترقیاتی منصوبوں کی فوقیت دی جائے۔صوبہ بھر کی سوک باڈیز کو کہا گیا ہے کہ مئی جون میں کوئی نئے منصوبوں کیلئے ٹینڈر کا عمل شروع نہ کیا جائے۔جس کے بعد راولپنڈی میں کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کے ٹینڈر کا عمل بھی موخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگائی اور تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بھی نئےترقیاتی منصوبوں کی لاگت اور جاری منصوبوںپر کام کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ میں ڈبل انڈر پاس کی جگہ اب ڈبل سٹوری فلائی اوور کی تعمیر کا امکان ہے۔
اسلام آباد سے مزید