• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

47 گرفتار ،موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ پر 56چالان‘ 23تھانوں میں بند

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایت پر 48گھنٹے کے دوران منشیات، شراب فروشی، جواریوں سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 26ملزمان گرفتار کر کے 2575گرام چرس، ایک کلاشنکوف، 9تیس بور پسٹل، 60لٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ ۔ سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد کی ہدایت پر مری روڈ سرکل میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 56چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ نامکمل کاغذات پر 23موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کی ہدایت پر 62بھکاری تھانوں میں بند کر دیئے گئے۔ ای الیون میں شیشہ کیفے پر فائرنگ کرنے والے عبداللہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پانچ منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا گیا۔ شادی تقریب میں رقص و سرود کی محفل پر دولہا وقاص سمیت 15ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید